Thursday, November 30, 2023

لاہور میں آرمی میوزیم عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا

لاہور میں آرمی میوزیم عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا
September 10, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) لاہور میں نو تعمیر شدہ آرمی میوزیم عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چند روز قبل میوزیم کا افتتاح کیا تھا۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے چند روز قبل افتتاح کیا۔ آج آرمی میوزیم عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی تاریخ و تہذیب کے عکاس اور لاہور گیریژن میں موجودمیوزیم کو”قوم کے دوبارہ ظہور “کے نام سے عبارت کیا گیا ہے۔

میوزیم میں تحریک پاکستان، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ، افواج پاکستان، انسداد دہشتگردی کی جنگ، بلند ترین محاذ جنگ” سیاچن“ پر زندگی کی خوب عکاسی کی گئی ہے۔

میوزیم میں شہداء کارنر، نشان حیدر گیلری، کشمیر کارنر، اقوام متحدہ امن مشن میں کردار، ملک و قوم کیلئے اقلیتوں کی قربانیوں اور سبز ہلالی پرچم کی تاریخ کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میوزیم ملکی تاریخ سے متعلق معلومات اور آگاہی کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کریگا۔