Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: میٹرک کےسالانہ امتحانات کےنتائج کا اعلان ،لڑکوں نے میدان مارلیا

لاہور: میٹرک کےسالانہ امتحانات کےنتائج کا اعلان ،لڑکوں نے میدان مارلیا
July 25, 2017

لاہور(92نیوز)لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،لڑکوں نے میدان مار لیا نجی سکول کے عمیر طارق نے 1087 نمبر لے کر بورڈ میں ٹاپ کیا پوزیشن ہولڈرز میں ریڑھی لگانے والے اور رکشہ چلانے والوں کے بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے میڑک کے سالانہ امتحانات2017 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ پوریشن ہولڈر طلبا وطالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلبا اور طالبات میں صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان نے گولڈ میڈلز اور نقد انعامات تقیسم کیے۔ پوزیشن لینے والوں میں رکشہ ڈٓرائیورکا بیٹا محمد افضل اور ریڑھی لگانے والا اسامہ بھی شامل ہے۔ کامیاب ہونے والے طالب علم کہتے ہیں کہ انتھک محنت کے بعد یہ صلہ ملا ہے جس پربہت خوش ہیں ۔ دوسری جانب اساتذہ اور والدین کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا تقریب میں  بہت سے جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

تقریب میں مہمان خصوصی وزیر تعلیم رانا مشہود اور وزیر انفارمیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بچوں کے ساتھ ساتھ والدین اور اساتذہ کو بھی گولڈ میڈلز پہنائے اور مبارک باد دی جبکہ گزشتہ روز حادثے کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت بھی گئی۔