Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

لاہور: میو اسپتال یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے رجسٹرار کی گاڑی پر فائرنگ، ڈاکٹر واجد شدید زخمی

لاہور: میو اسپتال یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے رجسٹرار کی گاڑی پر فائرنگ، ڈاکٹر واجد شدید زخمی
May 18, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں میو اسپتال کے رجسٹرار ڈاکٹر واجد علی کو گھر سے باہر نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں اور فرار ہو گئے۔ میو اسپتال کے یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر واجد علی علی الصبح اسپتال جانے کیلئے شاہدرہ میں گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھے ہی تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم نے ڈاکٹر واجد کو اسپتال پہنچایا جہاں ان کا فوری آپریشن کیا گیا۔ سرجنز کے مطابق ڈاکٹر واجد کو دو گولیاں دل سے دو سینٹی میٹر کے فاصلے پر لگیں جو نکال دی گئی ہیں۔ زخمی ڈاکٹر کو آپریشن کے بعد ایسٹ سرجیکل وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت سنبھل گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔