Saturday, July 27, 2024

لاہور مین جشن آزادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا

لاہور مین جشن آزادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا
August 1, 2018
لاہور ( 92 نیوز) ملک بھر کی طرح شہر لاہور میں بھی جشن آزادی کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ، 14 اگست جوش و جزبے سے منانے کیلئے لاہوریوں نے چھوٹے بڑے جھنڈوں اور قومی پرچم والی شرٹس کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کر لیا،شہر بھر کے بازار بھی جشن آزادی کے سٹالز سے سج گئے ہیں۔ جشن آزادی کے قریب آتے ہی لاہور کے بازاروں میں عید کا سماں ہے ،  ہر طرف لہراتے سبز اور سفید پاکستانی پرچم اور جشن آزادی سٹالز پر موجود نت نئی  اشیاء شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔ جشن آزادی کی تیاریوں کیساتھ ساتھ شہریوں نے خود کو بھی سجانے کا انتظام کرنا ہے اور اس سلسلے میں کہیں جشن آزادی کی شرٹس،کہیں چوڑیاں کہیں بیجز کہیں عینکیں اور کہیں نئی نئی قسم کی چیزیں نظر آتی ہیں ۔ جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کا عہد کرتے ننھے بچوں  کہتے ہیں انہوں نے بڑے بڑے جھنڈے خرید لیے ہیں اوروہ اپنے گھروں کو جا کر  زیادہ سے زیادہ سجائیں گے۔