Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور : میاں بیوی کے جھگڑے نے گھر اجاڑ دیا ، تین جاں بحق

لاہور : میاں بیوی کے جھگڑے نے گھر اجاڑ دیا ، تین جاں بحق
December 23, 2016

 لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں میاں بیوی کے جھگڑے نے ہنستے بستے گھر کو اجاڑ دیا، گھریلو جھگڑے کے بعد خاوند نے گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں بیوی اور بیٹے سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے زخمی بیٹی بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی۔

تفصیلات کےمطابق گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے یہ محاورہ اس واقعہ پر صادق آتا ہے جس میں میاں بیوی نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے گھر کو اپنے ہی ہاتھوں نذر آتش کر دیا۔ آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ کوٹ لکھپت کے علاقے بنک اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔ آگ لگنے کے باعث خاتونِ خانہ صائمہ اورتین سالہ ایمان لقمہ اجل بن گئیں جبکہ بچوں کا والد مظہر، پانچ سالہ مناہل اور آٹھ سالہ کائنات بھی شدیدزخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کےلئے جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ننھی پانچ سالہ مناہل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔ اہل محلہ کے مطابق میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا چھے ماہ قبل بھی انہوں نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن آپریشنز اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ مظہر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں  پہلی بیوی رضیہ اپنے شوہر کی فیملی کے ساتھ جبکہ دوسری بیوی صائمہ شوہر کے ساتھ رہتی تھی  دو بیویوں کی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔