Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: موٹرسائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ٹرک سے ٹکرا کر جاں بحق

لاہور: موٹرسائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ٹرک سے ٹکرا کر جاں بحق
May 14, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے علاقہ گجرپورہ میں بائیس سال کا نامعلوم موٹرسائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرایا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ گجرپورہ تھانے کی حدود میں واقع پُلی کے قریب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا ٹرک کھڑا تھا جس سے ایک تیزرفتار موٹرسائیکل سوار ون ویلنگ کرتا ہوا ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے نوجوان کو اسپتال منتقل کیا تاہم نوجوان جان کی بازی ہار چکا تھا۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کےمطابق نوجوان کی شناخت ممکن نہیں تھی اور اس کے پاس سے کسی قسم کے کوئی شناختی کوائف بھی نہیں ملے جبکہ موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نصب نہیں تھی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔