Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: مون سون کی بارش سےشہر جل تھل ہوگیا

لاہور: مون سون کی بارش سےشہر جل تھل ہوگیا
August 8, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مون سون کی بارش سے ایک بارپھر جل تھل ہوگیا ،موسم خوشگوار تو ہوا مگر کئی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق برسات کے موسم میں کالی گھٹائیں اور ٹھنڈی ہوائیں یہ ایسا منظر ہے جو ہر آنکھ کو ہی لبھاتا ہے مون سون کے سرمئی بادلوں نے ایک بار پھر لاہور کا رخ کیا تو بارش خوب جم کر برسی پھر کیا تھا ہر طرف پانی ہی پانی تھا۔ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو تو خوشگوار بنا دیا مگر ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث بارش کا پانی شہریوں کے لیے زحمت بن گیا ۔