Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: موسلا دھاربارش ہوتےہی متعدد فیڈرٹرپ کرگئے،نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا

لاہور: موسلا دھاربارش ہوتےہی متعدد فیڈرٹرپ کرگئے،نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا
July 6, 2017

لاہور(92نیوز)لاہور میں موسلا دھار بارش ہوتے ہی مختلف مسائل نے  سر اٹھا لیا،متعدد فیڈر ٹرپ کرنے کے باعث  بجلی غائب ،نشیبی علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہو گیا جبکہ ٹریفک  کا نظام بھی درہم برہم ہونے  سے عوام سٹ پٹا اٹھے۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں تیزبارش نےجل تھل ایک کر دیا،بارش کے باعث 40 سے زائد فیڈر ٹرپ کر نے سے شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ نشیبی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔  پانی کے نکاس کے لئے نامناسب اقدامات کی وجہ سے لاہور کی میں شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی لوگوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نامکمل اقدامات کے باعث یہ باران رحمت باعث زحمت بن جاتی ہے۔ بارش کے باعث ٹرپ ہونے والے فیڈر کے بارے میں لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کو جلد از جلد کر ٹھیک کر دیا جائے گا۔