Friday, September 20, 2024

لاہور: مقامی ہوٹل میں سجا رنگا رنگ گرینڈ فیشن اینڈ میوزیکل شو

لاہور: مقامی ہوٹل میں سجا رنگا رنگ گرینڈ فیشن اینڈ میوزیکل شو
February 21, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور کے مقامی ہوٹل میں سجا رنگا رنگ گرینڈ فیشن اینڈ میوزیکل شو جس میں ایک جانب تو ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کرکے خوب جلوے بکھیرے تو وہیں گلوکاروں نے اپنی مدھر آواز میں گیت گا کر سماں باندھ دیا۔

لاہور میں نت نئے ڈیزائن اور رنگا رنگ ملبوسات کی نمائش منعقد کی گئی جس میں زرق برق ملبوسات  شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

نمائش میں شامل خوبصورت ماڈلز دیدہ زیب اور دلکش لباس زیب تن کیے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

ڈیزائنرز کا کہنا تھا کہ نمائش میں پیش کیے جانے والے ملبوسات کسی خاص طبقے کے لیے نہیں بلکہ اسے ہر طبقے کے لوگ زینب تن کرسکتے ہیں۔  

تقریب میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس سے پاکستان کی ابھرتی ہوئی فیشن انڈسٹری میں مثبت تبدیلی آئے گی۔