Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: مقامی ہوٹل میں رنگارنگ فیشن شوکا انعقاد،ماڈلز بھی آزادی کے رنگ میں رنگی نظر آئیں

لاہور: مقامی ہوٹل میں رنگارنگ فیشن شوکا انعقاد،ماڈلز بھی آزادی کے رنگ میں رنگی نظر آئیں
August 14, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورکے مقامی ہوٹل میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شریک ماڈلز بھی آزادی کے رنگ میں رنگی نظر آئیں ریمپ پر واک کے ساتھ ساتھ آزادی کا جشن بھی منایا۔ تفصیلات کےمطابق آزادی کے جشن کی تقریب میں ہر کوئی وطن کی محبت میں گرفتار نظرآیا پرچم کے رنگوں کے ملبوسات زیب تن کئےسبھی پرجوش تھے ماڈلز نے زرق برق ملبوسات پہنے ریمپ پر جلوے بکھیر ے تو تقریب کو چار چاند لگ گئے۔ چہروں پر قومی پرچم بنوائے اور ہاتھوں میں جھنڈیاں اٹھائے جذبہ حب الوطنی سے سرشار بچوں نے ریمپ پر قدم رکھے تو کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکا۔ تقریب کے شرکاءنے وطن کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک جان میں جان ہے آزادی کا جشن مناتے رہیں گے۔