Tuesday, December 6, 2022

لاہور: مقامی عدالت میں ملاقات کے موقع پر بچوں کے والد اور ماموں میں جھڑپ

لاہور: مقامی عدالت میں ملاقات کے موقع پر بچوں کے والد اور ماموں میں جھڑپ
لاہور(92نیوز)لاہورکی مقامی عدالت میں بچوں سے ملاقات کے موقع پر بچوں کے والد اور ماموں میں جھڑپ ہو گئی۔ ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہونے پر احاطہ عدالت لڑائی کا اکھاڑہ بن گیا۔ تفصیلات کےمطابق  محمد نعیم عیدسے قبل اپنے چار بچوں سے ملاقات کے لیے گارڈین کورٹ میں آیا۔ دوران ملاقات محمدنعیم کی اپنے برادرنسبتی احسان اور رضوان کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی  سخت جملوں کا تبادلہ لڑائی میں تبدیل ہو گیا۔ اس دوران فریقین نے ایک دوسرے پر خوب ہاتھ صاف کیے موقع پر موجود لوگوں نے مداخلت کرتے ہوئے ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا جب لڑائی کی اطلاع گارڈین جج کے پاس پہنچی تو انہوں  نے پولیس کو بھی طلب کر لیا۔