Saturday, October 1, 2022

لاہور : معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کی  جان لے لی

لاہور : معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کی  جان لے لی
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گوالمنڈی کی حدود میں دو دستوں کی آپس میں تلخ کلامی نے ایک کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق امتیاز اور یوسف دونوں دوست تھے ،اور ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھانہ گوالمنڈی کی حدود سے گزر رہے تھے کسی بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ ملزم امتیاز نے غصے میں آ کر فائرنگ کر دی ،جس کے نتیجے میں  اکتالیس سال کا  یوسف  موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر  مقدمہ درج کیا جائے گا۔