Saturday, July 27, 2024

لاہور ، معروف ٹرانسپورٹر ٹیپوٹرکاں والا قتل کیس کا ملزم زیر حراست

لاہور ، معروف ٹرانسپورٹر ٹیپوٹرکاں والا قتل کیس کا ملزم زیر حراست
April 1, 2018

 لاہور (92 نیوز) لاہور کے معروف ٹرانسپورٹر ٹیپوٹرکاں والا قتل کیس میں ملوث اہم ملزم کو دبئی ایئرپورٹ پر انٹرپول حکام نے حراست میں لے لیا ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شہباز سائیں ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

 ذرائع کے مطابق ملزم کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپسی پر دبئی ایئرپورٹ پر انٹرپول حکام نے حراست میں لیا۔

 پنجاب حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت بھی مقرر کر رکھی ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ٹیپوٹرکاں والا قتل میں ملوث ایک اور مجرم خرم شیخوپورہ جیل میں قید ہے جسے پھانسی کی سزا ہو چکی ہے ۔