Saturday, July 27, 2024

لاہور : مصری شاہ میں مکان کی چھت گر گئی‘ 4 افراد جاں بحق

لاہور : مصری شاہ میں مکان کی چھت گر گئی‘ 4 افراد جاں بحق
April 14, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں فاروق گنج مصری شاہ کے علاقے میں دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چھ سالہ شایان، دس سالہ نمرہ، بارہ سالہ عمیر اور ان کی والدہ ارم شامل ہیں۔ واقعے کے بعد امدادی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا۔ آٹھ سالہ عبدالرحمان کو ملبے سے نکالنے کا کام تاحال جاری ہے۔