Friday, September 30, 2022

لاہور : مسلح کارسواروں کا ٹریفک وارڈن پر تشدد

لاہور : مسلح کارسواروں کا ٹریفک وارڈن پر تشدد
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کالے شیشے والی گاڑی کو روکنے پر مسلح کار سواروں نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کےمطابق مال روڈ پر ٹریفک وارڈن نے کالے شیشے والی گاڑی کو روکا مسلح کارسواروں نے ٹریفک وارڈن پر تشدد شروع کر دیا۔ ٹریفک وارڈن نے مسلح نوجوان کو پکڑ لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والے کار سوار مسلح نوجوان کو قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔