Monday, September 16, 2024

لاہور ، مخصوص نشستوں پر نام نہ آنے پر لیگی خواتین کا احتجاج

لاہور ، مخصوص نشستوں پر نام نہ آنے پر لیگی خواتین کا احتجاج
June 12, 2018
لاہور (92 نیوز) ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف بھی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے مخلص کارکنوں کو نظر انداز کرنے کے فیصلے کیخلاف کارکن سڑکوں پر آگئے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر نصیر آباد میں لیگی کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا قربانیاں دینے والوں کو نظرانداز کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ گھرگھرجا کر ووٹ مانگنے والے منہ دیکھتے رہ گئے اور ٹکٹ من پسند خواتین کو دے دیئے گئے۔