Monday, October 3, 2022

لاہور: مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، 8 مشتبہ افراد زیر حراست

لاہور: مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، 8 مشتبہ افراد زیر حراست

لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن گلشن راوی، مسلم ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔
اس موقع پر چینی قونصل خانے، تعلیمی اداروں اور گرجا گھروں سے ملحقہ آبادیوں کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔
شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 8 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی  گئی۔