لاہور : محکمہ صحت کی کامیاب کارروائی ، جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

لاہور(92نیوز)محکمہ صحت اور ضلعی حکومت نے ٹیموں نے مشترکہ چھاپہ مارکر جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑلی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق محمکہ صحت پنجاب اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ہربنس پورہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ہے ۔
جعلی فیکٹری میں مختلف برانڈز کی ادویات بنائی جارہی تھیں ۔ جعلی فیکٹری کو ڈرگ انسپکٹر نے سیلک کر دیا۔