Saturday, July 27, 2024

لاہور : مبینہ اغوا کار پکڑے جانے کا ڈراپ سین ،معاملہ پسند کی شادی کا نکلا

لاہور : مبینہ اغوا کار پکڑے جانے کا ڈراپ سین ،معاملہ پسند کی شادی کا نکلا
August 3, 2016
  لاہور(92نیوز)لیاقت آباد میں مبینہ اغواکار پکڑے جانے کےواقعے کا ڈراپ سین ہوگیا پولیس کے مطابق واقعہ پسند کی شادی کرنے پرپیش آیا۔ تفصیلات کےمطابق بچوں کے اغواکی لہرمیں ذاتی دشمنیاں نمٹانے کاسلسلہ بھی شروع کردیاگیا ہے اس کی ایک مثال  لاہورکے علاقے لیاقت آباد میں نظر آئی جب پسند کی شادی کرنے پرنالاں لڑکی کے گھروالوں نے لڑکے کے گھرپردھاوا بول دیا  بات تو تو میں میں سے بڑھی اورہاتھاپائی تک جاپہنچی   لڑکے کے گھروالوں نے موقع غنیمت جانتےہوئے پولیس کو گھرمیں اغواکاروں کے گھسنے کی اطلاع دیدی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دوافرادکوحراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔۔۔اس پر بھی دل نہ بھرا تو لڑکے والوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی اورتوڑپھوڑکرتے ہوئے لڑکی والوں کی گاڑی بھی تباہ کردی۔ سونے پہ سہاگہ تو یہ کہ قانون کےرکھوالے معاملے سے یکسرہی لاعلم نظر آئے متعلقہ ڈی ایس پی علی اصغر سے جب واقعہ کے متعلق پوچھا گیاتوانہوں نے مکمل لاعلمی کا اظہا ر کردیا ۔