Saturday, July 27, 2024

لاہور : مبینہ اغوا کارخاتون شہریوں کے ہتھےچڑھ گئی ،اہل علاقہ کا تشدد

لاہور : مبینہ اغوا کارخاتون شہریوں کے ہتھےچڑھ گئی ،اہل علاقہ کا تشدد
August 12, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی لاہورکےعلاقے لجناچوک گرین ٹاؤن سے مبینہ اغواکارخاتون شہریوں کے ہتھے چڑھ گئی اہل علاقہ نے تشددکے بعدپولیس کے حوالے کردیاگیا۔ اغواکی بڑھتی وارداتوں پر شہریوں نے ڈیڑھ گھنٹے تک تھانے کاگھیراؤبھی کیےرکھا۔ تفصیلات کےمطابق لاہورمیں علی الصبح چار خواتین گرین ٹاؤن کےایک گھرمیں گھس گئیں،جن کواہل علاقہ نے دھرلیا چارمیں سے تین خواتین فرارجبکہ سلمہ نامی خاتون شہریوں کےہتھے چڑھ گئی شہریوں کاکہناتھاکہ جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوگیاہے مگرپولیس کوئی نوٹس نہیں لے رہی ۔ مبینہ اغواکارخاتون کاکہناہے کہ وہ چورضرور ہیں مگربچوں کے اغوا سے ان کاکوئی تعلق نہیں ۔ ڈی ایس پی گرین ٹاؤن عمران شاہ کاکہناہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہےہیں،ملزمہ نے چوری کااعتراف کرلیاتاہم مزیدتفتیش جاری ہے۔ واقعہ کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے تھانے کابھی گھیراؤ کیا جس کے باعث ٹریفک بھی جام رہی۔