Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : ماں گمشدہ بچے کو ڈھونڈنے نکلی اغوا کار دوسرا بھی چھین کر لے گئے

لاہور : ماں گمشدہ بچے کو ڈھونڈنے نکلی اغوا کار دوسرا بھی چھین کر لے گئے
July 30, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور اور اس کے گردونواح میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں خوفناک حدتک بڑھ گئیں۔ پولیس خاموش تماشائی۔ شاہدرہ سے ایک ہی گھر کے دو بچے اغوا کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نظام پورہ رحمان سٹی شاہدرہ کا رہائشی گیارہ سالہ احسن تین روز قبل گھر سے کھیلنے کےلئے نکلا اور واپس نہ آیا۔ بچے کی والدہ اپنے بارہ سالہ بیٹے محسن کے ساتھ گمشدہ لخت جگرکی تلاش میں نکلی تو موٹرسائیکل سوار تین افراد نے دکھیاری ماں کے ہاتھوں سے بارہ سالہ محسن کو چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ مغوی بچوں کے والد شوکت علی کا کہنا ہے کہ اس کی کسی سے دشمنی نہیں۔ نہ ہی ان کے اتنے وسائل ہیں کہ وہ کسی قسم کاکوئی تاوان ادا کر سکیں۔ حکومت ان کے جگر گوشوں کو بازیاب کرائے۔ نائنٹی ٹو نیوز پر خبر نشر ہوئی تو سوئی ہوئی انتظامیہ بھی جاگ اٹھی۔ دومشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جنہیں ورثاءنے شناخت کر لیا ہے۔