Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : ماں اور بچے کا مبینہ اغوا ، والدین مدد کیلئے نائنٹی ٹو نیوز کے دفتر پہنچ گئے

لاہور : ماں اور بچے کا مبینہ اغوا ، والدین مدد کیلئے نائنٹی ٹو نیوز کے دفتر پہنچ گئے
August 7, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میں ماں اور بچے کے مبینہ اغوا کا ایک اور واقعہ سامنےآ گیا بائیس سالہ رابعہ اپنے پانچ سال کے بیٹے معظم کے ساتھ گھر سے باہر گئی اور لاپتہ ہو گئی۔ والدین مدد کے لیے نائنٹی ٹو نیوز کے دفتر پہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق میو گارڈن لاہور کے رہائشی محمد اسلم کے مطابق اس کی مطلقہ بیٹی رابعہ اپنے بیٹے معظم کے ہمراہ اس کے ساتھ رہ رہی تھی۔ ستائیس جولائی کو دوپہر کے وقت وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ قریبی دکان سے سودا لینے گئی لیکن آج تک واپس نہیں آئی۔ رابعہ کی والدہ شمیم بی بی کے مطابق انہوں نے اپنی بیٹی اور نواسے کو ہر جگہ تلاش کیا رشتے داروں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ بچوں کی گمشدگی کے بعد اب بڑوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات بھی منظرعام پر آنا شروع ہو گئے ہیں حکومت کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔