Friday, September 30, 2022

لاہور، ماڈل ٹاؤن میں ناراض کارکنوں نے رانا ثنا اللہ کو گھیر لیا

لاہور، ماڈل ٹاؤن میں ناراض کارکنوں نے رانا ثنا اللہ کو گھیر لیا
لاہور  ( 92 نیوز) ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کے امیدوار اور کارکن  سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ، کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے ۔ لاہور کے ماڈل ٹائون میں  مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنوں نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو گھیر لیا اور شدید نعرے بازی کی ۔ ٹکٹوں کی تقسیم سے ناراض کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ قیادت مخلص کارکنوں کی  بجائے لوٹوں کو ٹکٹ دے رہی ہے ۔