Saturday, July 27, 2024

لاہور: مال روڈ پر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائینٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی

لاہور: مال روڈ پر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائینٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی
February 14, 2017
لاہور(92نیوز)لاہور میں مال روڈ پر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی ۔ فوٹیج میں واضح دکھائی دیتا ہے کہ دہشت گرد کس طرح سے اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے میں کامیاب ہوا ۔ تفصیلات کےمطابق  جب شہر میں زندگی پوری طرح سے رواں دواں تھی اور چیئرنگ کراس پر ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ ہو رہا تھا ،جہاں اعلیٰ پولیس افسران بھی پہنچ چکے   تھے ایسے میں  دو نوجواں جن میں سے ایک نے سیاہ جبکہ دوسرے نے سرمئی رنگ کا لباس پہن رکھا تھا تیزی کے ساتھ لوگوں کے درمیان سے سڑک پار کرتے ہیں۔ دونوں نوجوان اپنی پہلے سے طے شدہ منزل کی طرف فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے پہنچتے ہیں ۔ اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں شلوار قمیض میں ملبوس ہیں اور وہ چلتے ہوئے بغیر کسی روک ٹوک کے اعلیٰ پولیس افسروں کے قریب پہنچ جاتے ہیں ۔ پولیس افسروں کے قریب پہنچنے والا نوجوان سیاہ شلوار قمیض پہنے ہوئے جہاں اُس کا دوسرا ساتھی دکھائی نہیں دیتا جو دراصل اُس کا سہولت کار تھا ۔ سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس نوجوان پولیس افسروں کے قریب پہنچتے ہی اپنے آپ کو اڑا دیتا ہے جس کے بعد جائے وقوعہ پر قیامت کا منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔۔