Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

 لاہور : لیڈی ایچی سن اسپتال کے نرسری وارڈ میں چوہے نے بچے کو کاٹ کر زخمی کر دیا

 لاہور : لیڈی ایچی سن اسپتال کے نرسری وارڈ میں چوہے نے بچے کو کاٹ کر زخمی کر دیا
April 20, 2016
لاہور(92نیوز)پشاور کے بعد چوہوں نے لاہور میں بھی خوف پھیلا دیا۔ لیڈی ایچی سن اسپتال کے نرسری وارڈ میں ایک نومولود کو چوہے نے کاٹ کر زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق لیڈی ایچی سن اسپتال کے نرسری وارڈ میں چوہے نے ایک نومولود بچے کے ہاتھ پر کاٹ کر اسے زخمی کردیا تھا عملے کے مطابق وارڈ میں اکثر چوہے دند ناتے دکھائی دیتے ہیں مگر انھیں پکڑنے یا مارنے کے لیے کبھی اقدامات نہیں کیے گئے ۔ نائنٹی ٹو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پنجاب حکومت کی دوڑیں لگ  گئیں  وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور سیکریٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔چیف سیکرٹری نے بھی تحقیقات کاحکم دیا مگرترجمان صحت پنجاب سرے سے انکاری محکمہ صحت کے اعلامیہ میں کہاگیاہے ایساکوئی واقعہ ہی پیش نہیں آیا۔ دوسری جانب اسپتال کی انتظامیہ نے بھی کوئی  موقف دینے سے صاف انکار کردیا ہے راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں گزشتہ سال بچوں کو چوہے کے کاٹنے کے واقعے پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے انتطامیہ سمیت نرسری میں تعینات عملے کو معطل کردیا تھا ۔