Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: لیاقت آباد، سمن آباد، ہربنس پورہ سمیت دیگر کئی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ، چولہے ٹھنڈے، مزاج گرم، شدید احتجاج

لاہور: لیاقت آباد، سمن آباد، ہربنس پورہ سمیت دیگر کئی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ، چولہے ٹھنڈے، مزاج گرم، شدید احتجاج
December 20, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں لیاقت آباد، سمن آباد، ہربنس پورہ سمیت دیگر کئی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ جوں جوں سردی بڑھتی جا رہی ہے، گیس کی قلت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ چھٹی کے روز گھروں میں گیس نہ آنے پر چولہے تو ٹھنڈے ہو گئے لیکن لاہورئیوں کا مزاج گرم ہو گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں کے گھریلو صارفین سڑکوں پر نکل آئے اور سارا دن گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے رہئے۔ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ ابھی سے گیس لوڈشیڈنگ کا یہ عالم ہے تو شدید سردی میں نہ جانے کیا ہو گاْ۔ گیس ملتی نہیں جبکہ بل ہیں کہ پہلے سے تین گنا زائد آ رہے ہیں۔ لیاقت آباد کے رہائشی عوام کا کہنا تھا کہ پچھلے تین سال سے اذیت کا شکار ہیں، چولہا جلتا نہیں بچے بھوکے سکول جانے پر مجبور ہیں۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ورنہ احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہوں گے۔