Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: لکھوڈیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، کوٹ لکھپت جیل میں قیدی عبدالغفور پراسرار طور پر ہلاک

لاہور: لکھوڈیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، کوٹ لکھپت جیل میں قیدی عبدالغفور پراسرار طور پر ہلاک
February 12, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے علاقے لکھوڈیر میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے۔ کوٹ لکھپت جیل میں قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق لکھوڈیر میں زیرحراست ملزم محمد شاہد کی نشاندہی پر پولیس پارٹی کارروائی کرنے جا رہی تھی کہ ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تین ڈاکو مارے گئے۔ ادھر کوٹ لکھپت میں پراسرار طور پر 41 سالہ قیدی عبدالغفور ہلاک ہو گیا۔ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہلاکت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔