لاہور ، قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے کئی سیاسی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی جمع
لاہور (92 نیوز) لاہور کی قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، مریم نواز اور سعد رفیق سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے این اے 131 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔
دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کے بڑے معرکے میں لاہور سے قومی اسمبلی کے چودہ نشستوں کیلئے 70سے زائد امیدوراوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔
شہباز شریف نے حلقہ این اے 132سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے، حمزہ شہباز نے حلقہ این اے 124 اور 132 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، مریم نواز نے حلقہ این اے 127 کے بعد آج حلقہ این اے 125 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔
برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے آج حلقہ این اے 132 سے شہباز شریف کے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
0 اسی حلقے سے خواجہ سعد رفیق نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد پندرہ جون سے انیس جون تک سکروٹنی کا عمل جاری رہے گا جبکہ تیس جون تک امیدواروں کی حتمی فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی۔