Tuesday, October 4, 2022

لاہور قلندرز 182 رنز بنا کر بھی ہار گئے، قلندرز کا فین بچہ رو پڑا

لاہور قلندرز 182 رنز بنا کر بھی ہار گئے، قلندرز کا فین بچہ رو پڑا
 لاہور (92 نیوز) لاہور قلندرز نے بچے بھی رلا دیئے۔ 182 رنز بنا کر بھی ہار گئے۔ قلندرز کا فین بچہ رو پڑا۔ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل فائیو میں دو میچز کھیلے اور دونوں میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں 5 وکٹوں  سے شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 182رنز  کا اچھا ٹوٹل بنا کر بھی قسمت نے لاہور قلندرز  کی یاوری نہ کی۔ پروفیسر کہلانے والے  محمد حفیظ  کی 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور شاہین شاہ آفریدی کی چار وکٹیں  بھی   لاہور  کو اسلام آباد کے خلاف فتح نہ دلا سکیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں لاہور قلندرز کے فینز ٹیم سے مایوس ہوئے  وہیں ننھا فینز بھی  لاہور قلندرز کی شکست پر دلبرداشتہ ہو کر رو پڑا ۔ ٹوئٹر پر صارفین  نے   لاہور قلندرز کو صدقہ دینے کا کہا  تو کسی نے   نحوست کے اثرات سے بچاؤ کے لیے  روحانی  علاج کا مشورہ دیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے  میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔