Friday, September 30, 2022

لاہور قلندرز کی پے در پے شکستوں پر شائقین نالاں

لاہور قلندرز کی پے در پے شکستوں پر شائقین نالاں
لاہور ( 92 نیوز) لاہور قلندرز کی پے در پے شکستوں  پر شائقین نالاں ، سوشل میڈیا پرلاہور قلندرز ٹا پ ٹرینڈز میں شامل  ہو گیا ، شائقین لاہور قلندرز کی شکست پر دل گرفتہ ہیں۔ لاہور قلندرز کی پی ایس ایل فائیو  میں  مسلسل تیسری شکست پر مداح پھٹ پڑے،سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین لاہورقلندرز کی ہار پر افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ کمنٹس کے ذریعے اسکی  کلاس لینے میں مصروف ہیں ۔ عبید اللہ مند نے کوچ عاقب جاوید کی برطرفی کا مطالبہ کیا ،مبشر خان نے لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد اور مشہور کارٹون کیریکٹر  کی تصاویر لگاکر کیپشن جمایا،دو ٹوٹے دل کے مالک ، مرتضیٰ علی نے ایک  دلچسپ ویڈیو کے ذریعے لاہور قلندرز اور دیگر ٹیموں کا موازنہ کیا۔ انور سادات نے لکھا لاہور قلندرز کی پوری ٹیم کو کرونا وائرس کا شکار چینی شہر ووہان بھجوادیا جائے اور یہ ون وے ٹکٹ ہونی چاہیے ، فاران عباسی نے نوازشریف کی کرکٹ کھیلتےہوئے تصویر شیئر کرکے انہیں  لاہور قلندرز کی آخری امید قرار دے ڈالا۔ مون آف دی ورلڈ نامی صارف نے ضیا کی دلچسپ میم شیئر کی جس میں لکھا تھا کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ جو بھی ٹیم جیتے اسکا نام لاہور قلندرز رکھ دیا جائے۔