Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور قلندرز کو شین واٹسن کا کیچ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا، فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز کی ایک سو ترپن رنز کی شراکت

لاہور قلندرز کو شین واٹسن کا کیچ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا، فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز کی ایک سو ترپن رنز کی شراکت
February 11, 2016
شارجہ (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور قلندرز کو شین واٹسن کا کیچ چھوڑنا مہنگا پڑ گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے دونوں اوپنرز نے ایک سو ترپن رنز کی شراکت سے قدرے مشکل ہدف کو آسان فتح میں بدل دیا۔ پاکستان سپر لیگ دبئی سے شارجہ کیا آئی کہ کھیل کا مزاج ہی بدل گیا۔  پہلے لاہور قلندرز کے پانچ بلے بازوں نے عمدہ کھیل پیش کیا، اس کے بعد اسلام آباد کے اوپنرز شین واٹسن اور شرجیل خان کے درمیان ایونٹ کی طویل ترین شراکت قائم ہوئی۔ یوں لگا کہ دونوں مشورہ کر کے آئے تھے کہ ایک  جتنے چھکے لگانے ہیں، ایک جیسا اسکور کرنا ہے اور ٹیم کو جتوا کر ہی واپس آنا ہے۔ دونوں نے سات سات چھکے لگائے اور اناسی اناسی رنز اسکور کیے۔ چوکوں کی تعداد اور وکٹ پر قیام کے اعتبار سے دونوں میں فرق رہا۔ شرجیل خان پانچ چوکوں اور تینتالیس گیندیں کھیل کر ناٹ آؤٹ رہنے کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ شین واٹسن نے چار چوکے لگائے اور سینتالیس گیندیں کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔ اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شین واٹسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مصباح الحق انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ لاہور قلندرز  کے محمد رضوان پچاس رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اظہر علی، ڈیوائن براوو، نوید یاسین اور عمر اکمل نے بالترتیب ستائیس، چھبیس، پچیس اور تئیس رنز بنائے۔