Monday, September 26, 2022

لاہور ، فیکٹری میں زہریلا کھانا کھانے سے دوافراد جاں بحق

لاہور ، فیکٹری میں زہریلا کھانا کھانے سے دوافراد جاں بحق
لاہور( 92 نیوز)لاہور کے نواحی علاقہ مانگامنڈی میں واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں ناقص کھانے سے متعددافراد کی حالت غیرہوگئی ،  متاثرین میں سے دوافراد موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔ حالت خراب ہونے پر 4افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا ،  ساتھیوں کی ہلاکت سے فیکٹری کے مزدور سراپااحتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ فیکٹری میں ایک ہفتے سے زہریلاکھانا کھلایاجارہاہے ، ان کاکہناتھا کہ زہریلاکھانا کھانے سے اب تک پانچ مزدورہلاک ہوچکے ہیں ۔ ریسکیوذرائع نے متاثرین کے حوالے سے بتایا کہ فیکٹری میں پہلے بھی زہریلے کھانے کی شکایات سامنے آچکی ہیں۔ اس حوالے سے مؤقف لینے کے لئے لاہور پولیس سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے تحقیقات کی ذمہ داری قصورپولیس پرڈال دی۔