Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: فیشن شو میں ماڈلز کے جدید ڈیزائنز کی جیولری پہن کر ریمپ پر جلوے

لاہور: فیشن شو میں ماڈلز کے جدید ڈیزائنز کی جیولری پہن کر ریمپ پر جلوے
February 14, 2018

لاہور (92 نیوز) نت نئے پہناوے اور دیدہ زیب جیولری صنفِ نازک کی خواہش ہی نہیں کمزوری بھی ہے۔ خواتین کےاس شوق کی تسکین کیلئے لاہورمیں خصوصی فیشن شو کا اہتمام کیا گیا جہاں ملکی و غیر ملکی ماڈلزنے جدید ڈیزائنزکی جیولری پہن کرریمپ پر جلوے بکھیرے۔

رنگ برنگی روشنیاں، جدید تراش خراش کے ملبوسات، جھلمل کرتی دیدہ زیب جیولری اور ریمپ پر واک کرتی خوبرو ماڈلز نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں سجے فیشن شو کے جہاں گولڈ اور ڈائمنڈ جیولری کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل زیورات پہن کر ملکی و غیر ملکی ماڈلز نے خوب جلوے بکھیرے۔

جیولری فیشن شو میں شریک خواتین نے جیولری کے منفرد ڈیزائنز کی تعریف کی، بولیں کہ تقریبات میں خواتین کا بناؤ سنگھار جیولری کے بغیر نامکمل رہتا ہے۔

فیشن شو میں اہم تقریبات میں پہنی جالے والی جیولری سے لے کر عام دنوں میں گھر میں پہنے جانے والے زیورات کے نت نئے ڈیزائنز نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔