Tuesday, April 30, 2024

لاہور فیشن شو میں ماڈلز سمیت فلمی ستاروں کی ریمپ پر واک

لاہور فیشن شو میں ماڈلز سمیت فلمی ستاروں کی ریمپ پر واک
December 9, 2017

لاہور (92 نیوز) سال کے سب سے بڑے برائیڈل فیشن شو کا آغاز ہو گیا، ماڈلز سمیت فلمی ستاروں  نے ریمپ پر واک کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

برائڈل فیشن شو کے پہلے روز ہلکے، سنہری رنگوں کے ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ پر اپنی اداوں کے جلوے بکھیرے، فیشن شو کے پہلے روز آٹھ ڈزائنرز نے اپنی تخلیقات کو نمائش کے لیے پیش کیا۔

شادیوں کے سیزن میں ایک بار پھر سلمہ ستارہ اور موتی گوٹا کناری کا کام ہوا ہے ۔ جسے فلمی ستارے شان شاہد،عمائمہ ملک سمیت دیگر نے زیب تن کر کے ریمپ پر واک کی۔

پہلے روز نہ صرف فیشن کی دلدادہ خواتین کے پہناوؤں کی نمائش کی گئی بلکہ مردوں کے بھی منفرد پہناوے پیش کرکے شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔