Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور فیشن شو : ماڈلز کی لہنگے پہن کر جدید اور روایتی جیولری کے ڈیزائنوں کی نمائش

لاہور فیشن شو : ماڈلز کی لہنگے پہن کر جدید اور روایتی جیولری کے ڈیزائنوں کی نمائش
April 27, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں ہونےوالے فیشن شو میں ماڈلز نے دلہنوں کاروپ دھار کر جیولری کے نئے ڈیزائن متعارف کرائے۔ گرمیوں کے کرتوں کی نمائش بھی فیشن شوکاحصہ تھی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ہوٹل میں ہونے والے فیشن شو کے پہلے مرحلے میں ماڈلز نے جدید اور روائتی انداز کے زیورات پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ شومیں ماڈلز عروسی ملبوسات پہن کرجب ریمپ پر آئیں تو حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ ان ملبوسات میں لہنگے اور لانگ ڈریسز پیش کیے گئے۔ فیشن آئیکون ڈولی بھی ٹرینڈی ملبوسات کے ساتھ شو کی زینت بنی رہی۔ گرمیوں کی مناسبت سے ہلکی کڑھائی اور رنگوں کے مردانہ کرتے بھی شوکے اختتام پر پیش کیے گئے جنہیں سب نے بہت سراہا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔