Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور : فرنیچر کی تین روزہ نمائش کا آغاز ، چالیس سے زائد برانڈز کا ڈسپلے کیا گیا

لاہور : فرنیچر کی تین روزہ نمائش کا آغاز ، چالیس سے زائد برانڈز کا ڈسپلے کیا گیا
February 12, 2016
  لاہور(92نیوز)پاکستان فرنیچر کونسل کی جانب سے لاہور میں فرنیچر کی تین روزہ نمائش کا آغاز ہوگیا نمائش میں فرنیچر کے چالیس سے زائد برانڈز ڈسپلے کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ایکسپوسنٹر میں تین روزہ نمائش کا افتتاح سیکرٹری ٹی ڈیپ رابعہ جویری نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ پی ایف سی کے سی ای او میاں محمد کاشف اشفاق بھی موجود تھے نمائش میں چالیس سے زائد مختلف فرنیچر کے برانڈز ڈسپلے کیے گئے جن میں صوفے، بیڈ، سائیڈ ٹیبلز، لیمپس، ڈائننگ ٹیبلز سمیت دیگر اشیاءشامل ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں کاشف نے کہا کہ اس نمائش کے ذریعے پاکستانی فرنیچر کو بین الاقوامی سطح پر پروموٹ کرنا ہے۔ مختلف برانڈزمنیجرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے صارفین کے لیے نئی پراڈکٹس متعارف کرائی ہیں۔ نمائش دیکھنے کیلئے آئی خواتین اور دیگر افراد نے کہا کہ ایسی نمائش کی بدولت انہیں فرنیچر کے انتخاب میں آسانی ہوتی ہے کیونکہ مختلف برانڈز ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوتے ہیں۔ فرنیچر کی اس نمائش کو صارفین نے خوب سراہا یہ نمائش مزید دو روز تک جاری رہے گی۔