Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: غیر قانونی پلازہ مسمار کرنے پر تاجروں کا احتجاج

لاہور: غیر قانونی پلازہ مسمار کرنے پر تاجروں کا احتجاج
August 31, 2015
لاہور(92نیوز)والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کی جانب سے غیر قانونی پلازے کو مسمار کرنے پر اندرون شہر کے تاجروں نے احتجاج شروع کر دیا مظاہرین نے الزام لگایا کہ پلازے کو حکومتی جماعت کے سابق ا یم پی اے کے دباﺅ پر مسمار کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور اندرون شہر کی نگران والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی پلازے کو مسمار کرنے پر مستی گیٹ کے تاجر طیش میں آگئے اور احتجاج کیا تاجروں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی اور والڈ سٹی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے الزام لگایا کہ پلازہ سابق ایم پی اے وسیم قادر کے دباﺅ پرمسمار کیا گیا ۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ پلازے سے منسلک تھانہ مستی گیٹ کے ایس ایچ او نے بھی ان سے ساٹھ لاکھ روپے رشوت طلب کی مظاہرین کے الزامات کے جواب میں والڈ سٹی کی ترجمان تانیہ قریشی کا کہنا ہے کہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی جا رہی تھی جسے گرادیا گیا لیکن غیر قانونی عمارت پانچ منزل تک کیسے تعمیر ہو گئی اس کا جواب نہ دے سکیں۔