Saturday, July 27, 2024

لاہور : غیر قانونی طور پر رہائش پذیر بھارتی باشندہ گرفتار

لاہور : غیر قانونی طور پر رہائش پذیر بھارتی باشندہ گرفتار
February 2, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور پولیس نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر بھارتی باشندے کو پکڑ لیا پولیس کے مطابق ملزم شناخت تبدیل کرکے پاکستان میں رہ رہا تھا۔ پولیس کے مطابق بھارتی باشندہ افضل احمد عرصہ دراز سے پاکستان میں اپنی شناخت تبدیل کرکے احمد صدیقی کے نام سے رہائش پذیر تھا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاہنہ کے علاقے میں گھر پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔