Tuesday, September 27, 2022

لاہور: غازی آباد میں چھ سالہ بچے کو آگ لگا دی گئی

لاہور: غازی آباد میں چھ سالہ بچے کو آگ لگا دی گئی

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے تھانہ غازی آباد کی حدود میں چھے سالہ بچے کو آگ لگا دی گئی۔ متاثرہ بچے کبیر کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ کبیر کو اس کے پھوپھا عاشق نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔
بچے کو تشویشناک حالت کے پیش نظر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
لواحقین نے کہا کہ بچے کا سر اور ہاتھ شدید جھلس گئے ہیں۔ انہیں انصاف دیا جائے۔