Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : عروہ حسین اور فرحان سعید کی دعوت ولیمہ ،دولہا دلہن مرکز نگاہ

لاہور : عروہ حسین اور فرحان سعید کی دعوت ولیمہ ،دولہا دلہن مرکز نگاہ
December 18, 2016

 لاہور(92نیوز)لاہور میں ہوا شوبز کے دوستاروں کاملن گلوکار فرحان سعید   اور عروہ کی ولیمہ تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی دولہا دلہن مرکز نگاہ بن گئے۔

تفصیلات کےمطابق نیلے رنگ کا سوٹ زیب تن کئے دولہا اور سلور کلر کے عروسی لباس میں ملبوس دلہن کیا جچ رہے تھے دونوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالا اور خصوصی فوٹو سیشن کروایا۔

جوڑے نے میڈیا سے گفتگو کی اور صرف حقیقی زندگی میں ہی نہیں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی شوبز میں اکٹھے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ نئی نویلی دلہن نے کہا کہ پہلے ڈرامہ اور البم میں کام کیا اب فلموں میں بھی اکٹھے نظر آئیں گے۔

دولہا فرحان سعید تو خوشی سے پھولے نہ سما رہے تھےکہا خوش ہوں آج بہت ہی اچھا لگ رہا ہے۔ ہنی مون کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر جوڑے نے کہا کہ ابھی کوئی پلان نہیں کیا ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔