Friday, September 30, 2022

لاہور: ضلعی انتظامیہ ایکشن میں آگئی، ن لیگ کے اقلیتی ونگ کی ریلی منسوخ

لاہور: ضلعی انتظامیہ ایکشن میں آگئی، ن لیگ کے اقلیتی ونگ کی ریلی منسوخ
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کی ضلعی انتظامیہ ایکشن میں آگئی۔ غیر تو درکنار اپنوں کو بھی ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ یکم مئی کو ن لیگ کے اقلیتی ونگ کی ریلی منسوخ کردی گئی۔ مسلم لیگ نون منیارٹی ونگ نے یکم مئی کو وزیراعظم میاں نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کی ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو لاہور میں پہلے ہی متعدد تنظیموں نے ریلیاں نکالنا ہیں ایسے میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نون لیگ منیارٹی ونگ کے جنرل سیکرٹری اور وفاقی وزیر کامران مائیکل کا کہنا ہے کہ وہ قانون کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہیں۔ اگر انتظامیہ اجازت نہیں دے رہی تو وہ  کسی اور دن ریلی نکالیں گے۔