Saturday, July 27, 2024

لاہور: صبح سویرے چھانے والے سیاہ بادلوں، ٹھنڈی ہوائوں اور رم جھم سے موسم سہانا

لاہور: صبح سویرے چھانے والے سیاہ بادلوں، ٹھنڈی ہوائوں اور رم جھم سے موسم سہانا
April 19, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور پر صبح سویرے چھانے والے سیاہ بادلوں، ٹھنڈی ہواؤں اور رم جھم نے موسم کو سہانا بنا دیا ہے۔ بڑھتی گرمی کے قدم رکنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ گرمی شدت میں اضافے  کے بعد مغرب کی جانب سے آنے والی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ ہلکی بارش کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھی گئی۔ صبح سویرے چلنے والی تیز اور ٹھنڈی ہواؤں نے جہاں موسم کو خوشگوار بنا دیا وہیں پارکوں میں سیر کے لیے آنے والوں کا مزہ بھی دوبالا کر دیا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت بائیس اور زیادہ سے زیادہ پینتس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع  ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔