Monday, October 3, 2022

لاہور: شیرا کوٹ میں فائرنگ ،دو بھائیوں سمیت 3 افراد قتل

لاہور: شیرا کوٹ میں فائرنگ ،دو بھائیوں سمیت 3 افراد قتل

لاہور (92 نیوز) لاہور کے ہوٹل میں معمولی بات پر تکرار ہوئی اور پھر فائرنگ ہوئی جس میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کی جانیں چلیں گئیں۔
لاہور کے علاقے شیرا کوٹ کے امجد اور نثار نے اپنے گارڈ کو کھانا لانے ہوٹل بھیجا۔ پیکنگ میں تاخیر ہوئی تو گارڈ ہوٹل مالکان افضل اور ابرار سے الجھ پڑا۔ اسی دوران امجد اور نثار بھی ساتھیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔
بات گالم گلوچ سے بڑھی تو ایک دوسرے پر اسلحہ تان لیا اور پھر فائرنگ ہو گئی جس کے نتیجے میں ہوٹل کے مالک سگے بھائی افضل اور ابرار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک راہگیر سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک زخمی نثار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔