لاہور: شیراکوٹ کے قریب حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی، چار دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔
شیراکوٹ کے قریب حساس اداروں اور پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار ملزم فرار ہو گئے۔
موقع سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔