لاہور شہر کی بہتری وزیراعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے ، شہباز گل
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے لاہور شہر کی بہتری وزیراعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔
شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا چالیس سال سے لاہور بغیر پلاننگ پھیلتا جا رہا ہے۔ راوی کو گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آلودگی کی وجہ سے لاہور کا واٹر ٹیبل بھی خراب ہو گیا۔ زیر زمین پانی بھی آلودہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا ریور راوی منصوبہ وزیر اعظم نے خصوصی دلچسپی سے شروع کرایا۔ راوی ریور پراجیکٹ کا پہلا فیز متعارف کرا رہے ہیں۔ ایک لاکھ دو ہزار ایکٹر رقبے پر 29 فیزز ہونگے۔ راوی ریور پراجیکٹ میں ہم 3 بیراج بھی بنائیں گے۔ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لائے جائیںگے۔ ریور راوی کا سن کر بھارت نے راوی پر 3 ڈیم بنا دیئے۔ اگر بیراج نہ بنائے اور بھارت نے پانی چھوڑ دیا تو لاہور ڈوب جائیگا۔