لاہور شہر کی بجلی مکمل بحال ہو چکی ہے، شہباز گل

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا ہے کہ لاہور شہر کی بجلی مکمل بحال ہو چکی ہے، گردو نواح کے کچھ علاقوں کی بجلی تھوڑی دیر تک بحال ہو جائے گی۔
لاہور شہر کی
بجلی مکمل بحال ہو چکی۔ گردو نواح کے کچھ علاقوں کی اب سے تھوڑی دیر تک ہو
جائے گی۔
ملک بھرمیں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق گدو میں گیارہ بج کر 41 منٹ پر فالٹ پیدا ہوا۔ فالٹ کی وجہ سے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ پیدا ہوئی، ٹرپنگ کی وجہ سے سسٹم کی فریکوئنسی پچاس سے صفرپر آگئی۔ فریکوئنسی گرنے کی وجہ سے پاور پلانٹس بند ہوئے۔