Monday, December 4, 2023

لاہور : شہریوں کے جگر کے ٹکڑے دھڑا دھڑ اغوا ہونے لگے

لاہور : شہریوں کے جگر کے ٹکڑے دھڑا دھڑ اغوا ہونے لگے
July 17, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہریوں کے جگر کے ٹکڑے دھڑا دھڑ اغوا  ہونے لگے لیکن پولیس کارروائی کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے  بادامی باغ میں ایک اور نو عمر لڑکا اغوا ہو گیا ہے  جبکہ  گڑھی شاہو میں  بھی 13 سال کا محمد بلال کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔اغوا کی لگاتار وارداتوں کے باوجود حکام چین کی بانسری بجانے میں مصروف ہیں۔ پچھلے200 دنوں میں207 بچے اغوا کر لئے گئے ہیں ،کل بادامی باغ سے بچہ اٹھایا گیا، چند دن قبل ایک بوری بند ملنے والی لاش نے بھی حکومتی کارکردگی کا پردہ چاک کر دیا ہے ۔شہریوں نے بچوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔