لاہور، شکر گڑھ اورپھول نگر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے

لاہور ( 92 نیوز) لاہور اور اس کے مضافاتی علاقوں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے ، کہیں بوندا باندی ہوئی اور کہیں ابرکرم جم کر برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، ، سرگودھا، فیصل آباد، میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان کر دیا جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ۔
ملکہ کوہسار پر بھی سفید موتیوں کی بارش ہوئی جس سے ہر طرف سفیدی کی خوبصورت چادر تن گئی۔