Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور شاہ عالم مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، گودام میں پڑا لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

لاہور شاہ عالم مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، گودام میں پڑا لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ
May 26, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ پولیس کے مطابق افضال سنٹر میں تاجر عبدالوحید کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی کے اس واقعہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔