Thursday, December 1, 2022

لاہور ، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے سات افراد زخمی ‏

لاہور ، شادی  کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے سات افراد زخمی ‏

لاہور ( 92 نیوز )  لاہور میں فائرنگ کے واقعات مین اضافہ ہونے لگا جب کہ اہلیان لاہور عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ،  تھانہ مغلپورہ کی حدود شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار عرفان گوہر  نے اپنے بھائی  اور ساتھیوں سمیت اندھا دُھند فائرنگ کرکے  7 افراد کو زخمی کردیا۔

چند روز قبل لاہور  کے ہی علاقہ مصطفیٰ ٹاؤن میں موٹر سائیکل سواروں کی سرعام فائرنگ کی فوٹیج منظر عام پرآئی تھی جس میں انکو سیدھے فائر کرتے ہوئےدیکھا گیا ، خبر میڈیا کی زینب بنی تو پولیس حکام کو بھی ہوش آیا اور واقع میں ملوث افراد پابند سلاسل کیا گیا ۔

ایسا ہی ایک اور فوٹیج منظر عام پرآئی لیکن اس مرتبہ سونوباکسر نامی گروپ گجرپورہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرتا نظر آیا  ، اس گروپ کے ممبر فخریہ انداز میں سوشل میڈیا پر فائرنگ کی فوٹیج اپ لوڈ کرتے ہیں ۔

تھانہ مغلپورہ کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہمسائے پولیس اہلکار عرفان گوہر نے اپنے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے 7 افراد زخمی کردیا  ۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ انکے گھر کے باہر شادی کی تقریب جاری تھی کہ ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔

پولیس نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کیخلاف تھانہ مغلپور میں دہشتگردی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔